29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
القاعدہ یورپ کے راستے اربوں ڈالر بھارت منتقل کررہی ہے، وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . وکی لیکس سے انکشاف ہوا ہے کہ القاعدہ یورپ کے راستے اربوں ڈالر بھارت منتقل کررہی ہے جبکہ دو ہزار نو کے دوران لاطینی امریکا کے ملک پیرو کے مالیاتی سیکٹر سے تین ارب ڈالر سے زائد کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی ۔ وکی لیکس نے پیرو کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ جاری کی ہے جس میں خفیہ ادارے نے واشنگٹن کو القاعدہ کی جانب سے یورپ کے راستے بھارت رقم منتقل کرنے کی اطلاع دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القاعدہ نے یورپ سے لیما اور پھر بھارت رقم منتقل کی ۔ پیرو کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ Enrique Saldivar کے مطابق القاعدہ کی جانب سے رقم کی منتقلی کا تقریباً ہر ماہ ایک کیس سامنے آیا ۔ دو ہزار نو کے دوران سات ہزار سات سو دس مشتبہ سرگرمیاں رپورٹ ہوئیں جبکہ سات سو اکیاسی کیسز کی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ پیرو کے مالیاتی شعبے سے تین ارب ڈالرسے زائد کی رقم غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی ۔