تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا بھارت کو جیت کے لئے 208رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
بنگلور . . . . . ورلڈ کپ کرکٹ میں آئر لینڈ نے بھارت کو جیت کے لئے207رنز کا ہدف دیا ہے۔ورلڈ کپ 2011کے 22ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن آئرش ٹیم اس بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکی جس کا اس نے انگلینڈ کا خلاف مظاہرہ کیا تھا اور مقررہ اوورز سے پہلے ہی47.5اوورز میں 207رنز بناکر آؤٹ ہو گئی،ولیم پورٹر فیلڈآئر لینڈ کا سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے 75رنز بنائے ، نیل او برائن بد قسمتی سے46رنزبنا کر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ الیکس کوسیک 24 رنز بناکر نمایا ں رہے ۔بھارت کی طرف سے یووراج سنگھ نے 10اوورز میں31رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں جبکہ ظہیر خان نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جیو سپر یہ میچ چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنگلور سے براہ راست نشر کر رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.