تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شاہ محمود قریشی کی خاندانی پوزیشن بھٹو سے زیادہ ہے، پیر پگارا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی جماعتوں کی تحریک کے امکانات ہیں کوئی سیاست دان نہیں بلکہ مولوی میدان میں اتریں اور قربانی کا بکرا بنیں گے، ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی خاندانی پوزیشن ذوالفقار علی بھٹو سے زیادہ ہے۔انہوں نے یہ بات کنگری ہاؤس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات سوشل اور نجی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مخدوم وزیر اعظم ہو سکتا ہے تو دوسرا بھی ہو گا۔ ڈربی ریس جیتنے کے بعد سیاسی ریس کے سوال پر پیر پگارا نے کہا کہ سیاسی گھوڑوں کی ریس بھی ہم جیتیں گے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر پگارا نے ان کے اور ان کے خاندان کے متعلق حالیہ دنوں میں جو کچھ کہا وہ متاثر کن ہے جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا کون سا کام کیا ہے جس پر انہیں فاروق لغاری سے ملایا جا رہا ہے ایسی باتیں کرنے والے نادان دوست ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے قائل ہیں اور رہیں گے انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.