29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تنہا فیصلے کرکے مفاہمت کی بات کی جاتی ہے ، مولانا فضل الرحمن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران مفاہمت کی سیاست کے نام پر فیصلے خود کرتے ہیں یہ مفاہمت اصل میں امریکی مفادکے تحفظ کیلئے استعمال ہوتی ہے۔لاہور میں جمعیت علما اسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک بیرونی طاقتوں سے معیشت ،قانون،آئین اور سیاست کو آزاد نہیں کرائیں گے اس وقت تک عام آدمی کو کچھ نہیں دیا جاسکتا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کے اجماع کی ضرورت نہیں ہے ،وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کی تمام دینی جماعتوں نے مذمت کی ہے تاہم اس قتل کو قانون توہین رسالت کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائیگا۔مولانا کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ان کے آنے سے اب اپوزیشن اپنا کردار ادا کریگی۔