تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیپلزپارٹی انتخابات سے گھبرانے والی نہیں ،جہانگیر بدر

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجہانگیر بدرنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات سے نہیں گھبراتی،کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کیلئے ہروقت تیارہے ۔ یہ بات انہوں نے ہیلے کالج آف کامرس کے85 ویں فاؤنڈیشن ڈے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی۔تقریب میں اساتذہ اور طلبا کے ساتھ اولڈ اسٹوڈنٹس اور مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر طلبا اور طالبات نے مزاحیہ خاکے پیش کئے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدرکاکہناتھاکہ ضیا اور مشرف دورمیں بھی پیپلزپارٹی نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، میثاق جمہوریت ایک عہد ہے جسے نبھانے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وہ شاہ محمودقریشی سے اتنا ہی کہیں گے کہ پارٹی ڈسپلن کے پابند رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.