29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پیپلزامن کمیٹی پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے،ذوالفقار مرزا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے اعلان کیا ہے کہ پیپلزامن کمیٹی پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے،اگر تمام امن کمیٹی والے جرائم پیشہ ہیں تو میں بھی ہوں۔کراچی میں عبداللہ مراد کی برسی کے مو قع پر خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں پیپلز امن کمیٹی پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے، اگر تمام امن کمیٹی والے جرائم پیشہ ہیں تو میں بھی ہوں، ان کا کہنا تھا کہجہاں پیپلزامن کمیٹی کاخون بہے گاوہاں پیپلز پارٹی کاخون بھی بہے گا،پیپلز امن کمیٹی والے ہمارے بچے ہیں ،پیپلز پارٹی کے سپاہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں قائم ناجائزمقدمات کا ازسرنوجائزہ لیاجائیگا۔ذوالفقار مرزا نے کہاکہ ہم بھی انسان ہیں فرشتے نہیں ،غلطیاں کرنے پربچوں کوسیدھی راہ پرلاتے ہیں،گردنیں نہیں کاٹتے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو وزرا کے گریبان پکڑنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ حق کی آواز بلند کرنے پر عبد اللہ مراد بلوچ کو قتل کیا گیا، پیپلز پارٹی شہداکی جماعت اوربلاول بھٹوزرداری کی امانت ہے اورامانت بہتر انداز سے بلاول کے حوالے کرینگے۔