29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اراکین رابطہ کمیٹی نے سندھ حکومت سے علیحدگی کا مطالبہ کردیا
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے ۔اراکین رابطہ کمیٹی نے سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی جانب سے کراچی میں عبداللہ مراد کی برسی کے مو قع پر خطاب کے رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے۔اراکین رابطہ کمیٹی کاکہنا ہے کہ ذوالفقار مرز ا کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، پیپلزامن کمیٹی کے جرائم پیشہ عناصر کوبعض وزراکی حمایت حاصل ہے، پیپلزامن کمیٹی کے ڈان ذوالفقارمرزاکی زہرافشانی برداشت نہیں، ذوالفقارمرزانے تسلیم کیا کہ وہ پیپلزامن کمیٹی کے دہشتگردوں کے سرپرست ہیں ۔ تاجروں کااغوا،تاوان میں ذوالفقارمرزابھی حصے دار ہیں۔ ذوالفقارمرزاکے ہاتھ شیرشاہ کے شہداکے لہوسے رنگے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ ذوالفقار مرزانے کراچی میں عبداللہ مراد کی برسی کے مو قع پر خطاب میں کہا تھا کہ'' پیپلزامن کمیٹی پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہے،پیپلز امن کمیٹی والے ہمارے بچے ہیں ،پیپلز پارٹی کے سپاہی ہیں اور ماضی کی حکومتوں میں قائم ناجائزمقدمات کا ازسرنوجائزہ لیاجائیگا،غلطیاں کرنے پربچوں کوسیدھی راہ پرلاتے ہیں،گردنیں نہیں کاٹتے'۔