تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ: بھارت نے آئر لینڈ کو5وکٹ سے ہرادیا

جنگ نیوز -
بنگلور . . . . . ورلڈ کپ کرکٹ میں بھارت نے آئر لینڈ کو5وکٹوں سے شکست دے دی ۔ بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ نے پہلے بولنگ میں5وکٹ حاصل کئے اور بعد میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے ناقابل شکست 50رنز کی اچھی اننگ بھی کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ورلڈ کپ 2011کے 22ویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے آئر لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن آئرش ٹیم بھارت کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہو سکی اور47.5اوورز میں 207رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ابتدا میں ہی اسے9رن کے مجموعے پر سہواگ کا نقصان اٹھا نا پڑا،گمبھیر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور24کے مجموعی رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔یوووراج سنگھ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی چھائے رہے اور ناقابل شکست 50رنز کی اننگسے ٹیم کو فتح دلوائی ۔ٹنڈولکر38،دھونی 34،یوسف پٹھان 30اورویرات کوہلی34رنز کے ساتھ نمایاں بھارتی بیٹسمین رہے۔آئر لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ جانسٹن اور جارج ڈاک ریل نے2،2وکٹیں حاصل کیں۔بھارت نے مقررہ ہدف208رنز 46ویں اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔جیو سپر نے یہ میچ چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم بنگلور سے براہ راست نشر کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.