تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا میں جھڑپیں جاری،قذافی کے حامیوں اور مخالفین میں دوبدو لڑائی

جنگ نیوز -
تریپولی . . . . . . .لیبیا میں کرنل قذافی کے بیالیس سالہ اقتدار کے خاتمے کیلئے لڑائی ملک کے دیگر حصوں میں پھیل گئی ہے ۔ مخالفین قذافی کے آبائی شہرSirte کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بن جواد کے مقام پر دو بدو لڑائی میں مصروف ہیں ۔ بن جواد میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جہاں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فورسز نے مخالفین کو کرنل قذافی کے آبائی شہرSirte کی طرف پیش قدمی سے روک دیا ہے ۔ قذافی کی حامی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے ۔ زاویہ میں شہری نشانے پر ہیں اور ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے۔ مصراتہ میں قذافی کی فورسز ٹینکوں اور آرٹلری کی مدد سے چڑھائی کررہی ہیں ۔ راسلانوف شہر ، زاویہ اور بن غازی ابھی تک مخالفین کے کنٹرول میں ہے تاہم قذافی فورسز نے تبروک سمیت تمام مقامات پر قابو پانے کا دعویٰ کیا ہے جس پر دارالحکومت طرابلس میں جشن بھی منایا جارہا ہے ۔ دوسری جانب برطانوی اسپیشل فورس کے یونٹ اور ایک عہدیدار کے اغوا پر لندن قیادت نے ابھی تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.