تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ہمارا کراچی فیسٹیول کے تحت گدھا گاڑی ریس کا انعقاد

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ہمارا کراچی فیسٹول کے تحت گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا جو ماری پور روڈ گلبائی سے شروع ہوا اور کلفٹن کے مقام کوٹھاری پریڈ پر اختتام پزیر ہوئی۔گدھا گاڑی سوار پیرل نے مقررہ فاصلہ اٹھارہ منٹ اور گیارہ سیکنڈ میں طے کر کے پہلی ، محمد سعید نے دوسری جبکہ کامو شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیرہ کلو میٹر طویل فاصلے پر محیط گدھا گاڑی ریس میں اول دوئم اور سوئم آنے والے افراد میں باالترتیب دس، سات اور پانچ ہزار کے نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ریس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ہمارا کراچی فاونڈیشن کی کورڈینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ جہاں دیگر کھیلوں کی سرپرستی کی جاتی ہے وہاں گدھا گاڑی ریس کو بھی بھرپور پذیرائی ملنی چائیے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ریس کراچی کی شان ہے جس میں لیاری کے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.