تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اتحادی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت قابل قبول نہیں ، حامد کرزئی

جنگ نیوز -
کابل . . . . . افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی کمانڈر اعلیٰ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کو واضح کردیا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر معافی مانگ لینا کافی نہیں ۔ کابل میں افغان صدر حامد کرزئی نے افغانستان کیلئے امریکا اور نیٹو فورسز کے امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کی جس میں طالبان کے خلاف جاری لڑائی سمیت سیکیورٹی معاملات زیر بحث آئے ۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق صدر کرزئی نے جنرل ڈیوڈ پیٹریاس پر واضح کردیا کہ اتحادی فورسز کے ہاتھوں، افغان شہریوں کی ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ افغان صدر نے جنرل پیٹریاس سے کہا کہ گزشتہ ہفتے نیٹو کے فضائی حملے میں نو بچوں کی ہلاکت پر آپ کی جانب سے معافی مانگ لینا ہی کافی نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.