تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قائد اعظم کی 11اگست کی تقریرکو آئین کا حصہ بنایا جائے، فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی مومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت قائد اعظم محمد علی جناح کی بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی11 اگست1947 کی تقریر کو آئین کا حصہ بنائے اور اقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم کے تحت وفاقی وزیر اقلیتی امور انجاہنی شہباز بھٹی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر دیگر اقلیتی برداری سے تعلق رکھنے والے افراد، اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر حکومت دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی تو عوام انقلاب کے ذریعہ انتہاپسندوں سے نبردآزما ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی کا قتل بین المذاہب رواداری اور لسانی ہم آہنگی کے خلاف سازش ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی رضا ہارون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حقیقی اقلیت دہشت گردوں کی ہے اور ایم کیو ایم اقلیت کے لفظ کو مسترد کرتی ہے۔ رضا ہارون نے کہا کہ ہر سال دو مارچ کو یوم سیاہ منایا جائے گا،وقت آگیا ہے کہ روشن خیال اور عتدال پسند قوتیں دہشت گردوں کے خلاف میدان عمل میں آجائیں۔چارچ آف پاکستان کے بش اپ صادق ڈئنیل کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی مسیحوں کے نہیں بلکہ حکومت کے وزیر تھے،ان کے قتل سے پید ہونے والا خلیج عبور نہیں کیا جاسکتا۔بعد ازاں شہباز بھٹی کی یاد میں کراچی پریس کلب کے باہر شمعیں روشن کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.