تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور : اتوار بازاروں میں سبزیاں صارفین کی قوت خرید سے باہر

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہورکے اتوار بازاروں میں سبزیاں شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں، کریلے اور بھنڈی کی قیمتیں آسمان کو چھوتی رہیں، ہری مرچ بھی نایاب ہو گئی۔اتوار بازاروں میں سبزیوں کے ڈھیروں اسٹال لگائے گئے مگر ان کی قیمتیں عام مارکیٹ کی نسبت کہیں زیادہ نظر آئیں۔صارفین سامان خریدنے کیلیے بازار تو آئے لیکن قیمتیں سن کر پریشان ہو گئے۔ اتوار بازاروں میں ہری مرچیں غائب تھیں جبکہ کریلہ اور بھنڈی انتہائی مہنگی فروخت کی جاتی رہی ۔صارفین کا کہنا تھا کہ اتوار بازاروں میں قیمتوں کو دیکھنے والا کوئی نہیں،سستے بازار کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.