29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہباز بھٹی کے قتل کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . پاکستان مینارٹی الائنس نے وفاقی وزیرشہبازبھٹی کے قتل کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورملزموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پرشہبازبھٹی کے قتل کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نعرے بازی کررہے تھے ان کا کہناتھا کہ شہبازبھٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے لئے گران قدرخدمات انجام دی ہیں اوردہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں جس کی پاداش میں ان کو نشانہ بنایا گیا ان کا کہناتھا کہ شہبازبھٹی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اوران کا مشن جاری رکھاجائیگا انہوں نے قاتلوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا۔