29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ججز زیادہ سنیں اورکم بولیں ،قلم استعمال کریں زبان نہیں، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر نے لاہور میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ،ان کا کہنا ہے کہ بارکونسلز کو عدلیہ یا سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونا چاہیے نہ خلاف، ججز زیادہ سنیں اورکم بولیں ،قلم استعمال کریں زبان نہیں۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو نئی، نئی آزادی ملی ہے اوروکلا نے اس کی بالادستی ہمیشہ قائم رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کاپارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ججز کی توثیق مسترد کرنے کیخلاف فیصلہ سمجھ میں نہیں آیا،کمیٹی نے جن ججز کے نام مسترد کیے اس پر عدلیہ کا دل کیوں تڑپا، پارلیمانی کمیٹی نامزدگیاں نہیں کرتی ،اس لیے اس کے فیصلے عدالت میں نہیں لیجائے جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا اقدام غیرآئینی قرار دیا گیا ،سمجھ میں نہیں آیا کیا غیرآئینی ہے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ جن وکلا نے ججز بننا ہوتا ہے وہ آگے ہو کر خود کو پیش نہ کیا کریں۔