29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حکمران بتائیں،تین سال کے دوران عوام کیلئے کیا کیا،عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی منافقت کی سیاست نے غریبوں کو مہنگائی،بے روزگاری اور امریکی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں الزامات کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں،وہ بتائیں کہ انہوں نے 3سال کے دوران عوام کے لئے کیا کیا،عمران خان نے کہا کہ قوم امریکی پٹھو حکمرانوں سے چھٹکارے کے لئے تیار ہو جائے۔