29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رائے ونڈ میں لوٹا فاؤنڈری کو بھی بند ہونا چاہیے ،راجہ ریاض
جنگ نیوز -
ڈی جی خان. . . . . پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف راجہ ریا ض نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غیر آئینی اور غیرقانونی ہے اور رائے ونڈ میں لوٹا فاؤنڈری کو بھی بند ہونا چاہیے ۔راجہ ریاض ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فورٹ منرو میں گورنر پنجاب کے ہمراہ آئے تو اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھا کہ وزیراعلی پنجاب حکم امتناعی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں ان کے کیس کا فیصلہ جلد سنائیں انہوں نے کہا پنجاب حکومت غیر آئینی اور غیرقانونی ہے ، صوبے میں فرد واحد کی حکمرانی ہے جو اپنے چند منظور نظر بیوروکرٹیس کے ذریعے حکومت چلا رہے ہیں ، راجہ ریاض نے یونیفیکیشن بلاک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رائے ونڈ میں لوٹا فاؤنڈری اور فیکٹری قائم کردئے گئے جنہیں بند ہوجانا چاہیے ۔