29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ٹور ڈی سائیکل ریس شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . (اسٹاف رپورٹر) ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس کا آغاز 8 مارچ سے کراچی ہوگا۔ ریس میں حصہ لینے والی ڈپارٹمنٹس اور صوبوں کی ٹیمیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم بھی پیر کو کراچی پہنچ جائے گی۔ ریس میں شرکت کرنے والی دیگر غیرملکی ٹیموں میں سیشل اور سری لنکا شامل ہیں جن کی آمد کے بارے میں ابھی تک کوئی علم نہیں ہے۔ پیر کو ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس میں شریک ٹیموں اور آفیشلز کے اعزاز میں اہلیان لیاری اور پیپلز امن کیمٹی کی جانب سے چاکیواڑہ واڑہ فٹ بال ہاؤس میں ریس ٹیم اور آفیشلز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ رات کو ای ڈی او سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ کمیونٹی ڈیولپمنٹ محترمہ ریحانہ سیف کی جانب سے تمام ٹیموں اور آفیشلز کو سٹی اسپورٹس کمپلکس میں خوش آمدید کہا جائے گا اور ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔