29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ : مری آباد میں چاقو کے وارسے نوجوان زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ : مری آباد میں چاقو کے وارسے نوجوان زخمی
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے چاقو کے وار کر کے نوجوان کو زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق مری آباد ہزارہ قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے عوض علی کو چاقووں کے وار کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے نوجوان کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے جبکہ پیر محمد روڈ پر گیس سے دم گھٹنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔