29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنوبی افریقہ سے بیدخل78پاکستانی اور25 چینی شہری لاہور پہنچ گئے
جنگ نیوز -
جنوبی افریقہ سے بیدخل78پاکستانی اور25 چینی شہری لاہور پہنچ گئے
لاہور… جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم 78پاکستانی اور25 چینی افراد ڈی پورٹ ہونے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنے والے 103افراد کو خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچایا گیا جہاں 25چینی باشندوں کو بذریعہ پرواز اسلام آباد سے چین روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ78پاکستانیوں کو ایف آئی اے حکام نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں سے ڈی پورٹ ہوکر آنیوالے78پاکستانیوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔