29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: میٹرک امتحانات ،کئی طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے
جنگ نیوز -
لاہور: میٹرک امتحانات ،کئی طلبہ کو تاحال ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے
لاہور…لاہور میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں ، مگرکئی طلبہ کو اب تک ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے، جس کے باعث طلبہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔کچھ طلبہ کا کہنا ہے کہ انھیں اب تک ایڈمٹ کارڈز نہیں ملے ۔دوسری جانب لاہور بورڈ نے امتحانات کو شفاف بنانے اور امتحانی مراکز کے معائنے کے لیے موبائل انسپکٹرز تعینات کئے ہیں جو نقل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کام کریں گے ۔