تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پیرس میں فیشن ویک کی جاری

جنگ نیوز -
پیرس ... خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک کی رنگینیاں جاری ہیں، مشہور فیشن کمپنی نے خزاں و سرما کے ملبوسات کا نیا کلیکشن متعارف کرایا۔پیرس فیشن ویک اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں اور ڈیزائنروں کی کوشش ہے کہ وہ اپنے تیار کردہ ملبوسات سے اپنے نام اور کام کی چھاپ چھوڑ جائیں۔ معروف کمپنیLANVINنے بھی خزاں و سرما کے ملبوسات کا کلیکشن پیش کر دیا ہے۔ جن میں زیادہ تر سرخ، قرمزی اور ارغوانی رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔پیرس فیشن ویک اپنی رعنائیوں کا نقش چھوڑتا ہوا 9 مارچ کو اختتام کو پہنچے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.