تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

راولپنڈی بورڈ ،سیکڑوں طلباء کو تا حال ایڈمٹ کارڈ نہ مل سکے

جنگ نیوز -
راولپنڈی بورڈ … راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے امتحانات دوروز قبل شروع ہوئے،مگر اب تک سیکڑوں طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ نہیں مل سکے، جس کے باعث انھیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔انٹرمیڈیٹ بورڈراولپنڈی نے گزشتہ سال میٹرک کے امتحانی نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اطلاق رواں سال کے سالانہ امتحانات میں ہونا تھا۔ راولپنڈی بورڈ حکام کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے امتحانات کے لیے آن لائن نظام متعارف کرایا مگر وہ ناکارہ ہے،جبکہ آج دوسرا روز ہونے کے باوجود سیکڑوں طلبہ کو اب تک ایڈمٹ کارڈ کا اجراممکن نہ ہوسکا جس کے باعث طلبہ کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.