29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:غیرملکی پرواز کے مسافر سے تین کلو ہیروئن برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ایئرپورٹ پراسکریننگ کے دوران غیرملکی پرواز کے مسافر سے تین کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔اے ایس ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے ابو ظہبی کے راستے بارسلونا جانے والی غیر ملکی ایرلائن کی پرواز کے مسافر کے سامان سے تین کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی تھی جو اسکریننگ کے دوران برآمد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر محمد اختر کو تفتیش کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیاہے، ملزم کی نشاندہی پر سول ایویشن اتھارٹی کے ایک ملازم کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔