تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی میں فائرنگ،2ہلاک،خاتون ٹیچر سمیت5زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک جبکہ اسکول ٹیچر اور سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں بغدادی کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونس ہلاک ہوگیا۔ متقول ٹھیلے پر مختلف نوعیت کا سامان فروخت کرتا تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں بلوچ گوٹھ سے ایک نوجوان کی بوری میں بند لاش کچر کنڈی سے ملی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ کراچی کے علاقے بریگیڈ میں صدر کے قریب ایک اسکول وین پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچر گل سحرا شدید زخمی ہوگئی۔ سرسید ٹاؤن، ناظم آباد، پرانا حاجی کیمپ اور گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اعظم زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.