تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ملتان ریجن:200سیزائد سی این جی اسٹیشن دو روز کے لئے بند

جنگ نیوز -
ملتان…گیس لوڈ مینجمنٹکے تحت ملتان ریجن کے دوسو سے زیادہ سی این جی اسٹیشن دو روز کے لئے بند کر دئے گئے۔ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، وہاڑی ،خانیوال ، مظفر گڑھ ، چیچہ وطنی ، لیہ اور راجن پور میں گیس لوڈ منجیمنٹ کے تحت سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز کو آج صبح سے دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔ سی ۔ این ۔ جی کی دو روزہ بندش سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ سی ۔ این ۔ جی کو ہفتے میں دو مختلف دنوں پر بند کیا جائے تا کہ شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے دوسری جانب سی ۔ این ۔ جی کی بندش سے سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز مالکان کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے اور ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.