تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سعودی عرب میں مظاہرہ،22افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جنگ نیوز -
جدہ…مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی حکومت مخالف تحریکوں کے اثرات سعودی عرب تک پہنچ گئے ہیں جہاں القاطف میں ایک مظاہرہ کیا گیا۔ایک سوشل ویب سائٹ پرجاری کی گئی مظاہرے کی ویڈیو کی آزادذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔القاطف میں کیے گئے پرامن مظاہرے میں کافی تعدادمیں نوجوان سڑکوں پرآئے تاہم پولیس نے انھیں منتشرکردیا۔ جبکہ سیکیورٹی فورسزنے مظاہرے میں حصہ لینے والے بائیس افرادکو حراست لے لیاہے۔سعودی عرب میں رواں ماہ دومظاہروں کی کال فیس بک کے ذریعے دی گئی ہے جس کی سترہ ہزارافرادنے حمایت کی ہے۔اس سلسلے کا پہلا مظاہرہ جمعے کوہوا۔اتوارکوسعودی عرب کے علما کی کونسل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں عوامی احتجاج پرپابندی ہے ۔انھوں نے کہاکہ مظاہرے غیراسلامی ہیں۔ سعودی عرب میں سیاسی جماعتیں بنانے پربھی پابندی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.