29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خیبر پختون خوا اور قبائلی علاقوں میں پولیوکا آغاز
جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختون خوا اورفاٹا میں تین روزہ انسداد پولیومہم شروع ہو گئی ہے مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر50 لاکھ بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کا افتتاح گورنرخیبرپختون خوا مسعودکوثر نے گورنرہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ صوبے میں تین روزہ مہم کے لئے نوہزار پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ساڑھے تیرہ ہزار سے زیادہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔چھ سو ٹیمیں بس اڈوں،ٹول پلازوں اوردوسرے عوامی مقامات پربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی ۔مہم میں دولاکھ سے زیادہ افغان بچوں کو بھی پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اسی طرح قبائلی علاقوں میں دس لاکھ سے زیادہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔