29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کی موجودہ صورتحال، مسلم لیگ ن کا وزیر اعظم سے رابطہ
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قیادت، فوج اور عدلیہ کی لیڈر شب کو بٹھا کر درپیش چیلنجز پر بات کی جائے۔وہ لاہور میں تین روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے انہوں نے نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام قوتوں کو بٹھا کر جو حل نکلے اس پر قومی سوچ کے ساتھ عمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے گیس لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بھی وزیراعظم سے بات کی اور لانگ مارچ والوں کی منت کر کے قائل کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ اقلیت کے وزیراعلیٰ ہیں یا اکثریت کے اس کا فیصلہ ایوان میں ہوگا۔