29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میٹرک امتحانات کے نئے طریقہ پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ کو نوٹس جاری
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے میٹرک کے امتحانات کے نئے طریقہ کار کے خلاف درخواست پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو نوٹس جاری کر دیا۔مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ طلبا کے مستقبل کو برباد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کے روبرو مختلف طلبا کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ سیکنڈری تعلیمی بورڈ میٹرک کے طلبا پر نت نئے تجربات کررہا ہے۔ پہلے ب فارم کے شرط لگائی گئی اس کے بعد آن لائن داخلہ فارم کی پابندی لگا دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ درجنوں طلبا میٹرک کے امتحانات میں نہیں بیٹھ سکے اور امتحانات کا طریقہ کار تبدیل ہونے سے لاکھوں طلبا کا مستقبل تاریک ہو جائیگا۔ طلبا کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے تمام بورڈز سے جواب طلب کر لیا ہے۔