29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلا جاسکتا،متحدہ قومی موومنٹ
جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے صوبہ سندھ میں حکومت سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمارضا ہارون نے حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز امن کمیٹی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا ٹولہ ہے،ذوالفقار مرزا نے جرائم پیشہ افراد کی کھل کر سرپرستی کا اعلان کیااور دہشت گرد تنظیم کوپی پی کی ذیلی تنظیم قراردیا۔ا نہوں نے کہا کہ کراچی میں اغوابرائے تاوان اور دوسری وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے، مفاہمت کے نام پر بلیک میل نہیں ہونگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلا جاسکتا۔ رضا ہارون نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رہے گا اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔