تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تیل کی بڑھتی قیمتوں سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر آنے سے ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں29 ماہ کی ریکارڈ بلند سطح پر آنے کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ٹوکیو کے نکئی225 انڈیکس میں1 اعشاریہ33 فی صد کی کمی دیکھی گئی، سڈنی کی مارکیٹ1 اعشاریہ19 فیصد کی کمی ہوئی۔بھارت کے سنسیکس انڈیکس میں1ا عشاریہ5 فیصد، کوریا کے کوسپی انڈیکس میں1ا عشاریہ22 فیصد، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں اعشاریہ15 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.