29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آئندہ بجٹ میں امیر طبقے پر براہ راست ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غور
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ بجٹ میں ملک کے امیر طبقے پر براہ راست ٹیکس عائد کرنے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ بے مقصد سبسڈیز کو ختم کرنے کے بارے میں بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ مالیاتی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ قرضوں پر انحصار بھی کم ہو سکے اور آئی ایم ایف کو قرضوں کی واپسی ممکن ہوسکے ۔ذرائع کے مطابق اصلاح شدہ جنرل سیلز ٹیکس کی نفاذپر سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی ہونا ضروری ہے۔اس کے علاوہ جہاں وفاقی حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کی ہے وہاں صوبوں کو بھی اپنے اخراجات کو محدود رکھنے چاہیے۔