29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کینیا کی ٹاس جیت کر کینیڈا کے خلاف بیٹنگ
جنگ نیوز -
نئی دہلی …گروپ اے کی دو کمزور ٹیمیں کینیڈا اور کینیا کے درمیان کھیلا جار ہاہے۔ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں ہونیوالے اس میچ میں کینیا کے کپتان جمی کمانڈے نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جمی کمانڈے نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، پیٹر اونگونڈوکی جگہ اوڈایو جبکہ جیمز نگوچے کو برودر شیم کی جگہ شامل کیاگیاہے۔ اشیش بگائی کاکہنا تھا کہ وہ کینیا پر پریشر رکھنے کی کوشش کرینگے، انہوں نے کہا کہ اصل میں ان کا تعلق نئی دہلی سے ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں یہاں انہیں کچھ سپورٹ ضرور ملے گی۔