29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رواں سال کپا س کی فصل اگست تک تیار ہونے کی توقع
جنگ نیوز -
کراچی …بارشوں کے باعث رواں سال ملک میں کپاس کی فصل ایک ماہ کی تاخیر کے بعد اگست تک تیار ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹوممبراحسان الحق نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں سال کپاس کی فصل کی بوائی اب تک شروع نہیں ہوسکی ہے جبکہ اس کی تیاری میں تاخیر کے باعث ٹیکسٹائل کے شعبے کو اپنی ضروریات کیلئے مزید کپاس درآمد کرنی پڑیگی۔ان کا کہنا تھا کہ کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ500 روپے اضافے کے ساتھ13 ہزار500روپے فی من کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔