29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گروپ بی میں بھارت ایک مرتبہ پھر ٹاپ پر آگیا
جنگ نیوز -
چنئی…ورلڈ کپ 2011 کے گروپ بی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے جہاں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ٹاپ پر آ گئی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی،گروپ اے میں پاکستان کا پہلا نمبر ہے۔گروپ اے میں پاکستان تین فتوحات کی بعد 6پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہے۔ گروپ کی دیگر ٹیموں میں سری لنکا اورآسٹریلیا کے 5،5 پوائنٹس ہیں ۔نیوزی لینڈ چار پوائنٹس نے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔گروپ بی میں جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ناکامی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ،بھارت نے آئرلینڈ کا خطرہ ٹال کر ایک مرتبہ پھر ٹاپ پر جگہ بنالی ہے دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کے پانچ پوائنٹس ہیں، ویسٹ انڈیز چار پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بدولت تیسرے نمبر پرہے