29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
5 ہفتوں میں مینا ریجن کے حصص بازاروں میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی
جنگ نیوز -
قاہرہ …وسطی ایشیا کے مختلف ممالک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث گزشتہ5 ہفتوں میں وسطی ایشیا اور جنوبی افریقہ کے حصص بازاروں میں کی جانیوالی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ وسطیٰ ایشیا اور جنوبی افریقہ کے حصص بازاروں کی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر116ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مصر میں حکومت کیخلاف مظاہروں کے آغاز سے ایک دن پہلے مینا ریجن میں شامل اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاری1 ٹریلین ڈالر سے زائد تھی، جو5 مارچ کو کم ہو کر884 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ عرب مانیٹری فنڈ کی جانب سے جاری تجزیاتی رپورٹ کے مطابق مینا ریجن کے حصص بازاروں میں زیادہ تعداد غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہے، جوخطے میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث اپنا سرمایہ بڑی تعداد میں واپس نکال رہے ہیں ۔