29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اب کھلاڑیوں کو مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، مصباح الحق
جنگ نیوز -
پالی کیلے …پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اوپنرز ناکام ضرور ہوئے ہیں لیکن اب بھی ان پر اعتماد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پالی کیلے میں پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے اس لیے ہر ٹیم کو مشکل ہو سکتی ہے۔پالی کیلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پالی کیلے کی وکٹ کیسا کھیلے گی، اس کا معلوم نہیں،البتہ وکٹ ہارڈ اور باؤنسی نظر آ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کوہرشعبے میں بہتری کی ضرورت ہے،خاص طور پرکھلاڑیوں کو مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔مصباح نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاور پلے کا اہم رول ہے،جو ٹیم اس سے فائدہ اٹھالے80فیصد میچ اس کے ہاتھ میں آ جاتا ہے،انہوں نے بھی ریفرل سسٹم کی حمایت کرتے ہوئے اس میں ہاٹ اسپاٹ وغیرہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔