29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور:بیٹے کی حوالگی کا تنازع،سابقہ بیوی شوہر سمیت قتل
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور کے نواحی گاوں کماہاں میں بیٹا واپس نہ کرنے پرایک شخص نے سابقہ بیوی کو اس کے شوہر سمیت قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے نواحی گاوں کماہاں کے رہائشی میاں بیوی ارشاد بی بی اور محمد نواز کو ارشاد بی بی کے سابق شوہر نے بیٹا واپس نہ کرنے پر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ ارشاد بی بی کی چند سال پہلے مرتضیٰ سندھو سے شادی ہوئی تھی اورناچاقی کے بعد اس نے طلاق لے کر اعجاز نامی شخص سے شادی کرلی جس سے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دیدی ہے۔