تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی،بھتہ وصول کرنیوالا ملزم اسٹیل ٹاؤن سے گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی پولیس نے بد نام زمانہ ملزمان کے نام پر بھتہ وصول کرنے والے ملزم کو اسٹیل ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم خالد بلوچ بھتہ مافیا ، ٹارگٹ کلنگ اوراغوا برائے تاوان میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کی گرفتاری سی پی ایل سی کی مدد سے گلشن حدید سے عمل میں آئی ملز م کے قبضے سے دوکلاشنکوف،ٹی ٹی پستول اورمتعددگولیا ں برآمد ہوئی ہیں، ملزم نے حال ہی میں بدنام زمانہ ملزمان کے نام پرایک تاجرسے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.