تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے گا،وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو مستقل کیا جائے گا اور انہیں نان پریکٹسنگ الاؤنس اور کیرئر پرموشن بھی ملے گی۔وفاقی اسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز کی ایک تنظیم نے وزیراعظم کا پیکیج مسترد کردیا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں ینگ ڈاکٹرز سے خطاب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے سروس اسٹرکچر سے متعلق مطالبات منظور کرلیے گئے ہیں۔ سروس اسٹرکچر بہتر بنانے کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو 15 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ان ڈاکٹرز سے بات کرے گی جو مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے پارلیمنٹ پہنچنے سے پہلے پمز اسپتال سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی۔ تا ہم پولی کلینک اسپتال کی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اجمل کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیراعظم کے پاس جانے سے انکار کردیا ، اسپتال سے پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز کو پارلے منٹ لے جایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.