تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

من موہن کشمیر سمیت اہم تنازعات کا حل چاہتے ہیں، وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ان کے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کشمیر،سرکریک اور سیاچن تنازعات کے پرامن حل کی تمنا رکھتے ہیں ۔اسلام آباد میں نیپا کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ ان کی من موہن سنگھ سے چار ملاقاتیں ہوئی ہیں جو مثبت رہیں بھارتی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں مخلص ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی اور انتظامی چیلنجز کا سامناہے، اچھے اور مستعد پبلک سرونٹ ہی حالات کی بہتری میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ ملک میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تھری ڈی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے ، حکومت کی سب سے بڑی کامیابی دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کرنا ہے، دہشت گردوں کو ہرصورت شکست دیں گے۔وزیراعظم نے شرکا کے سوالات پر کہاکہ انہوں نے ایچ ای سی کے معاملے پر مشاورت کی ہے اور اس سلسلے میں عملدرآمد کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین اسحاق ڈار سے بھی بات ہوئی ہے، تمام معاملات آئینی طریقے سے طے کر لیے جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.