29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
دنیا کی کئی معاشی جنگیں میڈیاکے ذریعے جیتی گئیں،فردوس عاشق
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ صحافی معاشرے کااہم حصہ ہیں، دنیامیں کئی معاشی جنگیں میڈیاکے ذریعے جیتی گئی ہیں۔ اسلام آباد میں فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ صحافیوں کی بینکوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لائف انشورنس کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملک میں کرپشن فری صحافت کا فروغ چاہتی ہے۔