تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آباد :ایچ ای سی کی تحلیل کیخلاف طلبہ اور اساتذہ کا احتجاج

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی تحلیل کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایچ ای سی کے حق میں باہر نکل کر انقلاب لانے کا آغاز کردیا ہے۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی مختلف جامعات کے طلبہ بڑی تعداد میں اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے جہاں سے پارلیمنٹ ہاؤس تک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اور بینرز اٹھاررکھے تھے جن پر ایچ ای سی کے حق میں نعرے درج تھے۔ طلبہ نے کہا کہ اگر ایچ ای سی کی تحلیل کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ ڈی چوک کو التحریر اسکوائر بنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب سیاستدان نہیں طلبہ لائیں گے اور یہ احتجاج بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ایچ ای سی کو وڈیروں اورجاگیرداروں کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.