تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہاہے، منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . بھارت کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہاہے اورمقبوضہ کشمیر میں لوگوں سے جینے کا حق چھین رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے لاہورمیں آزاد کشمیر کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں اور کشمیریوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے ٹھیکیداروں نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ مسلمان حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے ۔سید منورحسن کا کہنا تھا کہ اگر56 اسلامی ممالک کے سربراہ بھارت پر مل کر دباؤ ڈالیں تو کشمیر کا مسئلہ دنوں میں حل ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.