تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

اسلام آبا د ،راولپنڈی اور لاہورمیں پیٹرول پمپوں پرگاڑیوں کا رش

جنگ نیوز -
اسلام آباد ... آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن اور پیٹرول پمپس مالکان ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب میں آج سے شروع ہونے والی ہڑتال کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بیشتر پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کارش رہا اور صارفین کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔پٹرول پمپ مالکان اورسی این جی اسٹیشنزکی جانب سے غیرمعینہ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول پمپوں اورسی این جی اسٹیشنز پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ لوگ ڈبوں اور بوتلوں میں بھی پیٹرول ڈلوا کر لے جاتے نظر آئے۔ شہریوں نے پیٹرول پمپس کی بند ش پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی پیٹرول مہنگا کردیا جاتا ہے تو کبھی سپلائی بندکردی جاتی ہے حکومت کی کوئی پالیسی بھی عوام کے مفادمیں نہیں ،حکومت کو چاہیے کہ مشکلات کی بجائے آسانیاں پیدا کرے۔ جبکہ ہڑتال سے پہلے ہی اسلام آباد اور راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹرز بالخصوص ٹیکسی ڈرائیورزنے من مانے کرائے وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.