تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

برازیل : اسلحہ کیخلاف مہم ،بچوں سے کھلونا بندوقیں لیکرکتابیں تقسیم کی گئیں

جنگ نیوز -
برازیل : اسلحہ کیخلاف مہم ،بچوں سے کھلونا بندوقیں لیکرکتابیں تقسیم کی گئیں

برازیلیا…برازیل میں اسلحہ کے خلاف مہم شروع کردی گئی۔اسکول کے بچوں سے کھلونا بندوقیں لے کرکامک سیریزپرمبنی کتابیں تقسیم کی گئیں ۔ برازیل کی ریاست ساؤپاؤلومیں پولیس نے انسداد اسلحہ مہم کے دوران سیکڑوں اسکولوں کے بچوں سے کھلونا بندوقیں اور پرتشدد ویڈیو گیمز لے کر ان کے بدلے مزاحیہ کتابیں تقسیم کی گئیں۔پولیس حکام کے مطابق اس مہم کا مقصدجرائم اورتشدد کی ترغیب دینے والے کھلونوں کے خلاف بچوں میں شعور بیدار کرنا ہے ۔گزشتہ ہفتے برازیل کے ایک اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کرکے12 طلبہ کو ہلاک کرنے کے بعدخود کو بھی گولی مارلی تھی۔رپورٹ کے مطابق برازیل میں لوگوں کے پاس ایک کروڑ ساٹھ لاکھ پستولز ہیں جس میں سے 80 لاکھ غیر رجسٹرڈ ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.