تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ذوالفقار بھٹو کیس،وفاقی وزیربابر اعوان عہدے سے مستعفی ہو گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں بھٹو کیس ری اوپن کرنے سے متعلق سماعت کے دوران وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت جاری تھی جس وفاقی وزیر بابر اعوان نے دلائل دینے کی اجازت مانگی۔ اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے ریمارکس دیئے کہ بطور وفاقی وزیر آ پ کو دلائل دینے کی اجازت نہیں۔ اس پر وفاقی وزیر نے استعفیٰ سپریم کورٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کی ایڈوائس ہے کہ وہ مستعفی ہوں اور اس کیس کی پیروی کریں۔اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ اپنا استعفیٰ مناسب انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے پیش کریں اور وکالت کا لائسنس بحال ہونے پر اس کیس کی پیروی کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.