29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بے اولاد بوڑھے جوڑے، نوجوانوں کی نسبت بہتر زندگی گزارتے ہیں
جنگ نیوز -
نیو یارک …فارن ڈیسک… بے اولاد بوڑھے جوڑے نوجوان والدین کی نسبت بہتر اور خوشگوار زندگی گزارتے ہیں۔امریکی اخبار نے ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا کہ سائنسدانوں نے طویل مطالعہ کے بعد کہا ہے کہ اہم زندگی کے واقعات میں سے ہر ایک واقعہ ہمیں جذباتی طور پر خوش اور طویل المدتی صحت مند بناتا ہے ۔ عام خیال یہ ہے کہ والدین بچوں کے بغیر اس طرح خوش نہیں ہوتے اس کی نسبت وہ والدین خوش وخرم زندگی بسر کرتے ہیں جن کے بچے ہیں۔لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان والدین بچوں کے بغیر بہت اداس اور ڈیپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔ان کے مقابلے میں بوڑھے جوڑے بے اولاد ہونے کے باوجود زیادہ خوش رہتے ہیں۔86سے زیادہ ممالک میں دو لاکھ والدین کے 1981 اور 2005 کے درمیان لیے گئے اعداد وشمار سے یہ بات سامنے آئی کہ بوڑھے والدین نوجوان والدین کی نسبت خو ش و خرم زندگی گزارتے ہیں۔