29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کے ای ایس سی نے لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کردیا
جنگ نیوز -
کراچی …کے ای ایس سی نے پی ایس او کی جانب سے فرنس آئل کی فراہمی کے بعد لوڈشیڈنگ کا پرانا شیڈول بحال کردیا ہے ، اب شہر میں تین اور ساڑھے چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔ کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق سوئی گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تین، چھ اور آٹھ گھنٹے کردیا گیا تھا جو اب واپس لے لیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ نے مجبوراً لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا تھا وفاقی حکومت کی یقین دہانی کے بعد اب پی ایس او سے فرنس آئل کی فراہمی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث پرانا شیڈول بحال کردیا گیا ہے۔ کے ای ایس سی ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں میں مینٹی ننس کا کام یا فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل آتا ہے جس کا لوڈشیڈنگ سے کوئی تعلق نہیں۔